سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 3 خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان(جانوڈاٹ پی کے )سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی اور بھارتی حمایت یافتہ 3 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کیلئے تیار کی جانے والی گاڑی کو تباہ کر دیا، علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



