اڈیالہ جیل میں 3 قیدی دل کی تکلیف کے باعث آر آئی سی منتقل، ایک چل بسا

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)اڈیالہ جیل راولپنڈی سے2قیدی دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل،تیسرا قیدی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ۔

جیل ذرائع کے مطابق تین قیدیوں کوطبعیت کی خرابی کے باعث جیل اسپتال سےآرآئی سی منتقل کیا جا رہا تھاکہ ممتازاقبال نامی قیدی راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا،اس کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔

تھانہ پیرودھائی میں درج قتل کیس کےملزم عصمت اورتھانہ صدر بیرونی میں درج قتل کیس کے ملزم حمادکو بھی دل کی تکلیف پر آر آئی سی منتقل کیاگیا ہے،جہاں ڈاکٹروں نےانہیں داخل کر کےعلاج شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button