قرآن کی تلاوت اور دعاؤں سے کینسر سے نجات ملی، ونیزہ احمد

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ قرآن کی تلاوت اور دعاؤں کے سبب انھیں ماضی میں کینسر سے نجات ملی۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں اداکارہ ونیز احمد نے بتایا کہ کئی سالوں پہلے میڈیکل ٹیسٹس کروائے تو انھیں پتا چلا کہ ’لمفوما‘ کینسر ہوگیا ہے، تاہم ان کا کینسر قرآن شریف پڑھنے، عبادتیں کرنے اور دعاؤں سے ختم ہوگیا۔
ونیزہ نے بتایا کہ جب انھیں کینسر کی تشخیص ہوئی تو اس وقت وہ بہت مصروف اور خوشحال زندگی گزار رہی تھیں، بیرون ممالک فیشن شوز میں شرکت کے لیے جاتی تھیں، انہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی بیمار نہیں ہوں گی۔
انھوں نے ماضی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان دنوں ’سن‘ ٹی وی لاؤنچ ہو رہا تھا، ملازمت کے سلسلے میں وہاں ان کا انٹرویو ہونا تھا لیکن وہ سر درد کی وجہ سے نہیں جا سکیں۔
ابتدائی چیک اپ کرنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ انھیں ’میننجائٹس‘ یعنی گردن توڑ بخار ہے، جس کے بعد وہ علاج اور ٹیسٹس کے لیے اسپتال گئیں، لمف نوڈز سوجنے پر ٹیسٹ ہوا تو پتاچلا کہ انھیں ’لمفوما‘ کا کینسر ہوا ہے جو زیرو اسٹیج پرتھا۔
ونیزہ کا کہنا تھا کہ انھیں یقین ہی نہیں آیا کہ مکینسر بھی ہو سکتا ہے، میں کافی خوفزدہ ہوگئی تھی پھر میں ایک روحانی خاتون کے پاس گئی جنھوں نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے اور دعا کرنے کا کہا۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کیموتھراپی یا آپریشن نہیں کروایا بلکہ ذک، قرآن پاک کی تلاوت او دعاؤ پر یقین رکھا۔ چند ہفتوں میں میری رپورٹس بالکل ٹھیک آگئیں۔
ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ ان کا یقین ہے کہ دعاؤں اور روحانی عبادت میں طاقت ہوتی ہے کہ وہ بیماریوں اور مسائل کو ختم کریں اور ان کی بیماری بھی دعاؤں اور روحانی عبادات کی وجہ سے ختم ہوئی۔



