خیبر پختونخوا:احتجاج کرنا جرم بن گیا، پی ٹی آئی ایم پی اے کے بیٹے نے طلبا پر گاڑی چڑھا دی

ایبٹ آباد (جانوڈاٹ پی کے)ایبٹ آباد یونیورسٹی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے نے مبینہ طور پر احتجاج کرنے والے طلبا پر گاڑی چڑھا دی۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایبٹ آباد یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبا کے کارکن وائس چانسلر کے پی اے کی جانب سے طلبا سے بدتمیزی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔
اس اثنا پی ٹی آئی کے ایم پی اے افتخار خان کے بیٹے اور آئی ایس ایف کے کارکنوں نے مبینہ طور پر طلبا پر گاڑی چڑھا دی جس سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔



