دوست کی بیوفائی،نیپالی گلوکارہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

کھٹمنڈو(جانو ڈاٹ پی کے)پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگانے والی نیپالی گلوکارہ دم توڑ گئی۔خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکارہ نیتو پاڈیل کا17 اکتوبر کو اپنے دوست گلوکار بابل گری سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد نیتو نے ایک مقامی سٹوڈیو میں خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی۔ واقعے میں نیتو پاڈیل کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا تھا اور انہیں تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔خود سوزی کی کوشش سے پہلے نیتو نے اپنے فیس بک اسٹیٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ وہ ایک بڑا فیصلہ لے رہی ہیں۔ خاندانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے نیتو اور بابل گزشتہ7سال سے تعلقات میں تھے، نیتوانعم نگر میں بابل گری کے سٹوڈیو کے قریب ہی ایک ریسٹورینٹ چلارہی تھیں، نیتو نے بابل کے مشکل وقت میں ان کی مدد کرکے انہیں معاشی طور پر مضبوط ہونے میں مدد فراہم کی تھی۔نیتو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ گلوکارہ نیتو ، بابل سے اپنی دیرینہ محبت کو ازدواجی تعلق میں بدلنے کی خواہش مند تھیں لیکن دونوں کے درمیان تعلقات گزشتہ کئی ماہ سے خراب تھے، بابل نے نیتو کو شادی کے معاملات پر بات کرنے کیلئے اسٹوڈیو بلایا تھا جس کے بعد گلوکارہ نے خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔



