پاکستان اور بحرین کے درمیان شعبہ صحت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی بحرین کی وزیرِ صحت سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا
اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ جبکہ صحت کے شعبے میں مزید تعاون سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ بڑھانے سے نہ صرف خطے میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کی صحت کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔



