بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اڈیالہ جیل آئیں گے

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل آئیں گے۔
کوآرڈی نیٹر علی ظفر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نام ملاقات کیلئے جیل حکام کو بھجوا دیا، ملاقات کے لئے بھی وکلاء کے ناموں کی فہرست بھی بھجوا دی گئی۔
بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، مشال یوسفزئی کے نام فہرست میں شامل ہیں، عزیر بھنڈاری اور حسنین سنبل ایڈووکیٹ کے نام بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔



