بدین میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف کاشتکاروں کی بھوک ہڑتال

بدین (رپورٹ :مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ملکانی شریف میں سندھ  کاشتکار تنظیم کے کاشتکاروں نے کوسکی باگو آئل پور جھرکس بنگار اور دیگر شاخوں کے پانی کی غیر قانونی فروخت اور پانی کی مصنوعی قلت کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر دیا۔پانی کی قلت محکمہ انہار کے انجنیئر زایس ڈی او کیخلاف  نعرے بازی کی گئی اور غیر قانونی وارہ بندی (پانی کی تقسیم) کو نامنظور قرار دیا گیا ۔کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ اس صورتحال سے گندم کی کاشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔آباد گار تنظیم کے صدر پیر فیاض حسین شاہ راشدی طارق محمود آرائیں ،زاہد گجر اور دیگر نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ۔انہوں نے کہا  کہ جب تک "رہو ریگولیٹر” کو 6 فٹ زرعی پانی نہیں کھولا جاتا اور تینوں شاخوں کو برابری کی بنیاد پر پانی ٹیل تک  نہیں دیا جاتا احتجاجی اور بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہے گا۔کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ سندھ آبپاشی سیکریٹری سندھ اور چیف انجینئر سکھر بیراج سے اپیل کی ہے کہ ہمیں ہمارا جائز اور مکمل پانی فراہم کیا جائے تاکہ ہم گندم کی کاشت کر سکیں اور اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

مزید خبریں

Back to top button