بدین میں بھی کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

بدین (جانو ڈاٹ پی کے ) پورے ملک کی طرح بدین میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بدین راجیش دلپت نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء مقبوضہ جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے غیر قانونی طور پر اپنی فوج داخل کر کے ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کر لیا۔ آج کے دن کو ہر سال کشمیری عوام اور پاکستانی قوم بھارت کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ اُن کے حقِ خودارادیت کے لیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی جائے گی۔

ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر دودو چانڈیو، انفارمیشن آفیسر سرفراز سموں، انفارمیشن آفیسر عرفان علی جونیجو، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر انور علی روشن، ایکسائز آفیسر راشد میر جت، ایکسائز آفیسر ڈاکٹر محمد علی ملاح، ڈی ایس پی بدین پولیس پیر شبیر شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر دین محمد ڈیرو، میونسپل آفیسر بدین شیراز احمد، ڈاکٹر ممتاز علی چانڈیو، ڈی آئی بی انچارج محمد خان سومرو، اسسٹنٹ تعلقہ آفیسر عبدالفتاح جونیجو، محکمہ تعلیم کے فوکل پرسن محمد خان سموں، ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ انچارج میر محمد کھوسہ، گسٹا رہنما کاشف قادر میمن، پروگرام منیجر ایل ایچ ڈی پی ساوڻ خاصخیلی، وجے کمار چوہان سمیت تعلیم، صحت، پولیس، ریونیو، ضلعی سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، این جی اوز، میڈیا، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے تمام طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button