میر پور خاص:ضلعی چیئرمین انور علی ٹالپر نے لائبریری کا افتتاح کردیا

میرپورخاص (رپورٹ:شاہدمیمن /جانو ڈاٹ پی کے) ضلعی چیئرمین میر انور علی ٹالپر نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول میرواہ گورچانی میں لائبریری اور 4جدید سائنس اور کمپیوٹرلائبریری کا افتتاح کیا اور پودا لگا کر سر سبز پاکستان مہم کا آغاز کیا-اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن جمیل احمد قریشی ،ڈی سی او میر فضل محمد ٹالپر،پرنسپل احسان مغل،ہیڈ ماسٹر رانا مظہر محمود،حاجی اللہ رکھا دل،چودھری انوار الحق ،چودھری حافظ محمد انور ،وائیس چیئرمین ایڈوکیٹ ہیرا لال میگھواڑ،چیئرمین ایس ایم سی و جنرل کونسلر رانا سلیم اختر ،جنرل کونسلر چودھری منیر احمد آرائیں ،خلیفہ گل حسن سومرو سمیت دیگر معززین اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

ضلعی چیئرمین میر انور علی ٹالپر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میرواہ گورچانی کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے لائبریری اور چار جدید سائنس و کمپیوٹر لیب کی تکمیل سے طلباء کو معیاری اور جدید تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی- انہوں نے کہا کہ کتاب ، مکتب اور مکتبہ ، یہ تینوں چیزیں قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کی حامل ہوا کرتی ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button