فضائی آلودگی سے صورتحال انتہائی خراب، لاہور کا ایئرانڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) فضائی آلودگی نے پنجے گاڑ لئے، صورتحال انتہائی خراب ہونے سے سانس لینا بھی محال ہوگیا۔
لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں سر فہرست رہا، مجموعی اے کیو آئی 308 ریکارڈ کیا گیا، ملتان روڈ 603، اقبال ٹاؤن کا اے کیو آئی 435 ہو گیا، فیصل آباد کی فضا بھی انتہائی آلودہ ہوگئی، ایئر کوالٹی انڈیکس 582 تک جا پہنچا۔
پشاور کا مجموعی اے کیو آئی 205 ریکارڈ کیا گیا، ملتان 487 اور گوجرانوالہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 269 ہو گیا، طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ’’انسدادِ سموگ آپریشن میں مزید تیزی آگئی، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور گوجرانوالہ میں اینٹی سموگ سکواڈز فعال ہوگیا۔



