وزیرداخلہ محسن نقوی کا نادرا سنٹر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ

گوجرانوالہ (جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر گوجرانوالہ کا اچانک دورہ کیا ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل کا جائزہ لیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز بنوانے کے لئے آئے شہریوں کے مسائل سنے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل کے بارے پوچھا ۔ شہریوں نے نادرا سنٹر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعض کاونٹرز پر شہریوں کا رش دیکھ کر وزیرداخلہ محسن نقوی نے عملے کو کام تیزی رفتاری سے نمٹانے کی ہدایت کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی مختلف کاونٹرز پر گئے اور عملے سے ملاقات کی اور محنت سے کام کی تلقین کی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے انچارج نادرا سنٹر کو شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات دیئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوشی ہے کہ لوگوں نے نادرا سنٹر میں شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔رش کے باوجود عملے کا کام میں مصروف رہنا قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کم وقت میں سہولت کے ساتھ شہریوں کا کام ہونا چاہیے۔شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات میں شہریوں کو کسی مشکل یا تاخیر کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔نادرا سنٹر انے والا ہر شہری وی آئی پی ہے۔ شہری کا کام اسی دن کیا جائے اور مقررہ مدت میں دستاویزات فراہم کی جائیں۔شہریوں نے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات پر وزیر داخلہ سے اظہار تشکر کیا۔ شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا ۔



