شہدادکوٹ:منشیات فروش کو 14 سال قید با مشقت کی سزا

شہدادکوٹ(جانوڈاٹ پی کے) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ اینڈ خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات قمبر کے جج طارق بھٹی نے منشیات فروشی کا الزام ثابت ہونے پر ملزم منصور عرف منصوری گوپانگ کو 14 سال قید با مشقت کی سزا سنادی ہے۔
عدالت نے ملزم پر چار لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید ہوگی۔
سزا پانے والے ملزم کو قمبر پولیس نے 24 مئی 2024ء کو گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کرکے قبضے سے 5020 کلو گرام چرس برآمد کیا تھا. سزا سنانے کے بعد ملزم کو سینٹرل جیل لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا.



