جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس خادم سومرو کی معذرت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے کیس کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے معذرت کرلی۔

اسلام آباد بار کی کیس میں فریق بننے کی متفرق درخواست آج سماعت کیلئے مقرر تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے سماعت کرنا تھی، تاہم جسٹس خادم حسین سومرو نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔

بینچ ٹوٹنے کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں

Back to top button