پنجاب حکومت نے وزیراعلی کےپی کے گندم بارے الزامات پر ردعمل جاری کر دیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے وزیراعلی کےپی کے گندم بارے الزامات پر ردعمل  دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو خط لکھ دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ  گندم اور آٹے کی نقل و حرکت کو غیر ضروری سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے بین الصوبائی گندم یا آٹے کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کا خط میں کہناتھا کہ  گندم کی نقل وحرکت کے لئے باقاعدہ پرمٹ جاری کیے گئے، پرمٹ کے اجرا کا مقصد ذخیرہ اندوزی سمگلنگ اور ناجائز منافع خوری پر قابو پانا ہے۔

خط کے متن کے مطابق پنجاب میں اس وقت 8 لاکھ 85 ہزارمیٹرک ٹن سرکاری ذخائر موجود ہیں، پنجاب حکومت فلارملز کو 3000 روپے فی من کے حساب سے گندم ریلیز کر رہی ہے۔

خط میں کہاگیا کہ  کے پی حکومت نے اپنی عوام کے لئے گندم کے ذخیرہ کا انتظام نہیں کیا، کے پی میں 200 سے زائد رجسٹرڈ فلارملز موجود ہیں جن میں سے بڑی تعداد میں ملز بند ہو چکی، کے پی حکومت وفاق سے ملنے والے 1340 ارب عوامی فلاح کے بجائے سیاسی سرگرمیوں اور محاذ آرائی پر خرچ کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button