دو طرفہ محبت اچھی چیز ہے اگر ہوجائے تو شادی کرلینی چاہیے،میرب علی

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل میرب علی کا کہنا ہے کہ دوطرفہ محبت اچھی چیز ہے اگر ہوجائے تو فوراً شادی کرلینی چاہیے۔
اداکارہ میرب علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران محبت سمیت اپنے بچپن سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری ہر سال کوشش ہوتی ہے کہ آنے والے سال میں گزشتہ سال کی غلطیاں نہ کروں۔
میرب علی نے کہا کہ آپ نہ چاہتے ہوئے بھی کسی کو ہرٹ کردیتے ہیں مگر ہمیں چاہیے کہ کسی کا بھی دل نہ دکھائیں، میں نے جن کو تکلیف پہنچائی ہے تو اس سے معاافی مانگتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں گھر کی چھوٹی ہوں لیکن فیصلے کرنے میں بڑی ہوں، بہت سی چیزیں دیکھنی پڑی، ایک وقت تھا کہ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں کرنا اس دوران اللہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے بڑا بنادیا جس سے میں خوش ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گھر میں آوازیں آتی تھیں کوئی دوڑ رہا ہے، کوئی خاتون گانا بھی گاتی تھی اس وجہ سے میرا گھر نہیں فروخت ہورہا تھا۔
میرب علی نے کہا کہ پیار میں کبھی دھوکا نہیں کھایا، دوستی بہت دھوکا ملا ہے اور سب سے زیادہ دکھ بھی اسی کا ہوتا ہے کیونکہ آپ اس سے اپنی باتیں بھی شیئر کرلیتے ہیں، میرے چند دوست ہیں اور اچھے ہیں، جنہوں نے دھوکا دیا ہے انہیں بھی معاف کردیا ہے اور ان سے دوری اختیار کرلی ہے۔
انہوں نے یکطرفہ محبت کے سوال پر کہا کہ یکطرفہ نہیں دو طرفہ محبت بہت اچھی چیز ہے اگر ہوجائے تو شادی کرلینی چاہیے۔



