کیا سونا اب مزید سستا ہوگا؟

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد آج 29 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 4,924 روپے فروخت کی جا رہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے جبکہ 24 قیراط سونے کی 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی مارکیٹس میں آج 24 قیراط فی تولہ چاندی 4,924 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4,221 روپے میں بیچی اور خریدی جا رہی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے اور اس وقت فی اونس سونا 3,940 ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ عالمی سطح پر چاندی کی قیمت 46.62 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔



