لاہور رنگ روڈ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کا فیصلہ

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پنجاب حکومت نے لاہور رنگ روڈ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیرتعمیرات ومواصلات صہیب بھرتھ کی زیرصدارت اجلاس ہوا،صوبائی وزیرکوکمانڈاینڈ کنٹرول سنٹر پر بریفنگ دی گئی،لاہوررنگ روڈپرہرگاڑی کی سخت مانیٹرنگ ہوگی،
وزیرتعمیرات ومواصلات پنجاب صہیب بھرتھ نےمنظوری دے دی۔صہیب بھرتھ کاکہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رنگ روڑ سےگزرنےوالی روزانہ ڈیڑھ لاکھ گاڑیوں کی مانیٹرنگ ہوگی،ٹریفک مینجمنٹ کےساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی مانیٹرنگ ہوگی،انٹیلیجنٹ ٹرانسپورٹ سسٹم کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے منسلک کیا جائےگا۔اسپیڈ ریڈار،اے آئی کنٹرول کیمرے،ویٹ اسٹیشن،دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کی مانیٹرنگ ہو سکےگی،کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر رنگ روڈ اتھارٹی کےہیڈ آفس میں بنےگا، بیالیس بڑی سکرینزبیس تجزیاتی سکرین لگےگیں،سنٹر کو 871ملین کی لاگت سے 4 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔



