متنازع ٹویٹس کیس،ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)متنازع ٹویٹس کیس میں عدالت کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ایمان مزاری کے شوہر علی ہادی چٹھہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیںایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔
عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ایف آئی اے اہلکاروں نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی ہادی چٹھہ کو گرفتارکرلیا



