یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق، یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کی توقع ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل بھی 49 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اپنی سمری 31 اکتوبر کو ارسال کرے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد 31 اکتوبر کو قیمتوں کے ردوبدل کا اعلان کیا جائے گا ۔



