سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7فتنہ الخوارج ہلاک،کیپٹن سمیت6جوان شہید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کرُم کے علاقے دوگر میں آپریشن کے دوران 7 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا، آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے یہ آپریشن بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ’فتنتہ الخوارج‘ کے دہشتگردوں کی اطلاع پر کی گئی،کارروائی کےدوران7دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 24 سالہ کیپٹن نعمان سلیم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ، ان کا تعلق میانوالی سے تھا۔ شہداء میں 36 سالہ نائیک وقاص احمد، 39 سالہ حوالدار امجد علی ،23 سالہ سپاہی اعجاز علی ، 23 سالہ سپاہی محمد ولید اور32 سالہ سپاہی محمد شہباز شامل ہیں۔
شہداء کا تعلق صوابی، راولپنڈی، شکار پور ، جہم اور خیر پور سے تھا۔فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُر عزم ہیں، آپریشن”عزمِ استحکام”کے تحت دہشتگردی کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔



