اقوام متحدہ کا پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات ناکام ہونے پر اظہار تشویش

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے ناکام ہونے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کہ مذاکرات میں تعطل یقیناً تشویش کا باعث ہے، انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے گی اور لڑائی دوبارہ شروع نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھنے، وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ 4 روزہ مذاکرات کے بعد بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی، انہوں نے واضح کردیا کہ پاکستان دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گا۔

مزید خبریں

Back to top button