شبلی فراز کی نااہلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ جاری

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

سینیٹ انتخاب کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ خرم ذیشان اور عرفان سلیم پی ٹی آئی جبکہ اپوزیشن کے تاج محمد آفریدی امیدوار ہیں۔

پولنگ کے آغاز پر صرف تین اراکین اسمبلی میں موجود تھے تاہم الیکشن کمیشن نے باضابطہ پولنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ پی کے 115 سے تعلق رکھنے والے احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا سعید گل کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی، ڈائریکٹر الیکشنز محمد ندیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا کوارڈینیشن سہیل احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز فہد علی شاہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاء محمد امجد کو پولنگ آفیسرز مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button