میوہسپتال میں داخل مریض کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آگیا،جنرل ہسپتال میں بھی مریض زیر علاج

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)میو اسپتال میں داخل مریض کا منکی پاکس ٹیسٹ مثبت آگیا جبکہ جنرل اسپتال میں بھی منکی پاکس کاایک مریض زیر علاج ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق نارنگ منڈی کے رہائشی 45 سالہ بلال کو چھ روز قبل تیز بخار اور جسم پر الرجی کی علامات ظاہر ہوئیں جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس سے قبل لاہور کے جنرل اسپتال میں بھی منکی پاکس کا ایک مریض زیر علاج ہے۔محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے منکی پاکس کے مریضوں کے علاج کے لیے جنرل اسپتال میں سنٹر آف ایکسیلنس قائم کر رکھا ہے۔
شہر میں دو مریضوں کے رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ صحت نے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام اسپتالوں کو احتیاطی اقدامات بڑھانے کی ہدایت کر دی ہے۔



