عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آفی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت3965 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

 عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار روپے کی کمی آ گئی ، سونے کی قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے فی تولہ کی سطح پر پہنچ گئی۔

 مقامی مارکیٹوں میں فی 10 گرام سونے  کی قیمت بھی857روپے کم ہوکر 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب  ایک تولہ چاندی کی قیمت 5034 روپے پر ہی برقرار ہے۔

مزید خبریں

Back to top button