وفاق کابجلی کےبلوں کی مدمیں مزید اضافی بوجھ ڈالنےکافیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت کے بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان ہے۔

لیسکو اور تمام تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (Quarterly Adjustment) کی بنیاد پر نیپرا میں درخواستیں دائر کر دی ہیں، جس پر نیپرا نے سماعت 6 نومبر کو مقرر کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو نے کوارٹر ٹیرف کی مد میں چھ ارب روپے کے اضافے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ کیپسٹی چارجز، آپریشنز اور مینٹیننس کے اخراجات کے لیے مانگا گیا ہے، جبکہ ٹرانسمیشن چارجز اور دیگر امور کی مد میں بھی اضافے کی درخواست شامل ہے۔

نیپرا کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد یہ اضافی قیمت صارفین کے بلوں میں شامل کی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button