پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افغانوں کی تلاش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور سمیت پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افغانوں کی تلاش, پنجاب پولیس کو 1لاکھ 96ہزار 975 افغانوں کا ڈیٹا فراہم کیا گیا.
وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ افغانیوں کے پاس پی آر او کارڈز دستیاب تھے، سپیشل برانچ نے 1لاکھ 16 ہزار 896 افغانیوں کی چیکنگ کی گئی۔
مذکورہ افغان باشندوں کے پاس پروف آف ریزیڈینس موجود تھا، پنجاب بھر سے ابتک 94ہزار 167 افراد کو ڈی پورٹ کیا جاسکا۔
پولیس کی جانب سے 36088 افغانوں کو پکڑ کر ڈی پورٹ کیا گیا، رضاکارانہ طور پر جانیوالے افغانوں کی تعداد 58079 ریکارڈ کی گئی۔
پی او آر کارڈز رکھنے والے 1لاکھ سے زائد افغانوں کو تاحال تلاش نہ کیا جا سکا، اداروں نے مہم تیز کرتےہوئے روزانہ کی رپورٹس تیار کرنا شروع کر دیں۔



