طورخم تجارتی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کے لئے آج 19 ویں روز بھی بند

خیبر (جانوڈاٹ پی کے)طورخم تجارتی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کے لئے آج 19 ویں روز بھی بند ہے  جب کہ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں برقرار ہیں۔

کسٹمز ذرائع  نے کہا کہ امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں، پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل سبزیاں سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بہ شمول متعدد اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔

کسٹمز ذرائع  کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطا 85 کروڑ روپے دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں یومیہ اوسطا 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ شامل ہے۔

افغانستان سے یومیہ اوسطا 25 کروڑ روپے مالیت کی اشیاء درآمد کی جاتی ہیں، پاک افغان دوطرفہ تجارت سے پاکستانی خزانے کو یومیہ اوسطا  5 کروڑ روپے ملتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button