سکھر: قوم پرست رہنما غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کے مبینہ کے خلاف عوامی اتحاد و ینگ لائرز فورم کا احتجاج

سکھر(جانوڈاٹ پی کی)سکھر عوامی اتحاد و ینگ لائرز فورم کی جانب سے کراچی میں مبینہ طور پر غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کو اغواء کر کے گم کئے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ایڈووکیٹ آغا صورت علی خان، الطاف شاہ، شاہنواز صدیقی سرتاج حیدر شر، سرفراز شیخ، نجیب اللّٰہ پھلپوٹو، شاہزیب وسیر، توحید نظیر میرانی، علی رضا شیخ اور ثناء اللہ مہر سمیت دیگر نے کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ مغویان کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور گمشدگیوں کا غیر قانونی سلسلہ بند کیا جائے۔

واضح رہے کہ غنی امان چانڈیو قوم پرست رہنما ہیں ان کا تعلق سندھی نیشنل کانگریس سے ہے۔ ان کے خاندان کے مطابق انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے اس وقت اٹھایا جب وہ شاہراہِ قائدین پر واقع ایک اسپتال میں اپنی بیٹی کے علاج کے لیے موجود تھے۔

غنی امان چانڈیو کی گمشدگی کے بعد ایک اور سندھی قوم پرست کارکن سرمد میرانی بھی کراچی سے لاپتہ ہوئے ہیں ۔

مزید خبریں

Back to top button