بدین:پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی،2ملزم گرفتار

بدين (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)سی آئی اے پوليس بدين نے دعویٰ کیا ہے کے خفیہ اطلاع ملنے پر حیدرآباد سے تلہار آنے والی کار سے منشیات صفینہ کے 55ہزار ساشے برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیاگیا سی آئی اے پوليس بدين کے انچارج گل حسن لغاری نے دعویٰ کیا ہے کے ان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کے بھارت سے سمگلنگ کی ہوئی منشیات صفینہ کی بڑی کھیپ تلہار لائی جارہی ہے ۔سی آئی اے بدین نے تلہار پولیس کے ہمراہ تلہار کے قریب چھاپہ مارا ہے اور حيدرآباد سے بدين سمگل ہونے والی سفينہ منشيات کی بڑی کھیپ برآمد کرکے دو افراد حيدرآباد کے رہائشی عبدالقادر درانی اور ذوالفقار درانی کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مزید خبریں

Back to top button