پیپلز پارٹی نے آغا سراج درانی کی  خالی نشست پر امید وار کیلئے درخواستیں طلب کرلیں

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)سینئر سیاستدان آغا سراج درانی کے انتقال کے باعث خالی سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 09 کیلئے 4 نومبر تک پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ سندھ اسمبلی کی نشست کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ کے خواہش مند امیدوار 50ہزار روپے کے پے آرڈر/ بینک ڈرافٹ کے ساتھ بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹینز کے سیکریٹری جنرل کے نام درخواستیں ارسال کریں، درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کریں، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس 09 پر ضمنی انتخابات 14 دسمبر تک ہوں گے۔

مزید خبریں

Back to top button