وزیر دفاع خوجہ آصف سے امریکی ناظم الامور،برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،خطے کی صورتحال پر غور

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ آصف سے برطانوی ہائی کمشنراور امریکی ناظم الامور کی الگ الگ ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔وزیردفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا اور دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button