شاداب خان نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعدٹریننگ کا آغاز کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کندھے کے آپریشن کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان نے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیا۔شاداب خان نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ اور بولنگ سیشنز میں حصہ لیا۔شاداب خان فٹنس مسائل کی وجہ سے رواں سال جون سے ٹیم سے باہر ہیں۔شاداب خان نے یکم جون کوبنگلا دیش کے خلاف آخری بار ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت کی تھی۔لیگ اسپنر کے مطابق وہ پہلے سے بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں اور بولنگ کرتے ہوئے بھی انہیں کوئی تکیف نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button