بھارت میں علیحدگی پسند تحریکوں نے زور پکڑ لیا

ناگالینڈ(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی زیرِ قبضہ ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں نے زور پکڑ لیا ہے۔ ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر علاقوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کرنے لگی ہیں۔ناگالینڈ کی آزادی تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو متنبہ کرتے ہوئے کہااگر تم ہم سے کھیلنا چاہتے ہو، تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے، ہم کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔بھارت مقبوضہ کشمیر ، منی پور، جونا گڑھ ، ناگالینڈ جیسی کئی ریاستوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔

مزید خبریں

Back to top button