جڑانوالہ کے قریب تیز رفتار بس کے موٹر سائیکل کو کچلنے سے 4 افراد جاں بحق

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)فیصل آباد میں جڑانوالہ کے قریب تیز رفتار بس کے موٹرسائیکل کو کچلنے سے چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے ڈیڈ باڈیز کو قبضہ میں لے کر مارچری منتقل کردیا جاں بحق چار افراد میں ایک مرد 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔حادثہ کی بعد ڈرائیور بس سے اتر کو فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے پولیس نے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔



