کراچی میں ٹریفک پولیس کے ای چالان سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)کراچی میں ٹریفک پولیس کے الیکٹرانک چالان سسٹم میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں۔ای چالان سسٹم کے تحت کیا گیا چالان جس شہری کو بھیجا گیا وہ دراصل متاثرہ شہری کا تھا ہی نہیں۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چالان پر موجود موٹرسائیکل نمبرپلیٹ کی تصویرپر الگ نمبر درج ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
چالان میں لکھا گیا نمبر مختلف ہے، چالان میں دیا گیا موٹر سائیکل کا نمبر میرا نہیں۔شہری کا کہنا ہے کہ چالان میں وقت 27 اکتوبر صبح 9 بج کر 45 منٹ اور مقام تین تلوار کلفٹن کا دکھایا گیا ہے جبکہ وہ اس وقت اسکیم 33 میں اپنے گھر پر موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی والوں کا دل خوش کردیا،بڑا اعلان ہوگیا



