افغانستان میں بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کی موجودگی کے ناقابل تردید ثبوت پیش

استنبول(جانو ڈاٹ پی کے)استنبول میں افغان طالبان کیساتھ مذاکرات کے دوران پاکستان حکام نے بی ایل اے کی موجودہ سے متعلق بتایااور کارروائی کا مطالبہ کیا تو افغان طالبان نے بی ایل اے کی موجودگی سے انکار کردیا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پھر افغان طالبان کو ثالث کی موجودگی میں دستاویزی اور دیگر تصاویر کی صورت میں ناقابل تردید ثبوت دکھائے گئے۔ بی ایل اے کے کئی ٹریننگ کیمپس کے فُٹ پرنٹس اور ایسی ناقابل تردید ویڈیوز دکھائی گئیں جن کو دیکھ کر افغان طالبان کے پاؤں تلے زمین کھسک گئی۔بی ایل اے کے کئی کمانڈرز کے افغان شناختی کارڈ بھی سامنے رکھے گئے۔کالعدم ٹی ٹی پی اور اور کالعدم بی ایل اے کی موجودگی کے شواہد پر افغان طالبان کوہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔


