پاکستان نےافغانستان کی جنگ بندی کی درخواست مسترد کردی

راولپنڈی(jano.pk)پاک فوج کی جوابی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں، افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان نے افغانستان کی جنگ بندی کی درخواست مسترد کر دی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر ایک اور افغانی پوسٹ تباہ کردی گئی، پاکستانی فورسز خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے، پاک فوج نے بلوچستان برامچا سیکٹرمیں افغانی شہیدان پوسٹ بھی تباہ کردی۔پاک فوج نے دہشتگردی کے خطرات کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے، افغان فورسز نے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد پاکستان سے جنگ بندی کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہوگئیں، پاکستان کی جانب سے مؤثر اور شدید جواب کے بعد افغان فوجی اپنی جگہ سے بھاگ کھڑے ہوئے۔افغان فوجی اپنے ساتھیوں کی کئی لاشیں پوسٹوں پر ہی چھوڑ کر بھاگے، افغانستان کی پاکستان سے بھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کی گئیں ہیں جنہیں مسترد کردیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے مؤثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ ہوگئی، کھرچر فورٹ فتنہ الخوارج کا مرکز تھا۔پاکستانی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں افغان جنڈوسر پوسٹ بھی تباہ کر دی گئی، ویڈیو میں جنڈوسر پوسٹ کی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔پاکستانی فورسز اپنی مؤثراور شدید جوابی کارروائی میں انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں، صرف خارجیوں کی مدد کرنے والی افغانی پوسٹوں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پاک فوج نے بلوچستان برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ بھی تباہ کر دی، پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر ایک اور افغانی پوسٹ تباہ کردی۔پاکستانی فورسز خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں، پاک فوج نے افغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے۔

مزید خبریں

Back to top button