احمد نگر مین روڈ پرقبضہ مافیا کے شکنجے مضبوط  ہوگئے

وزیرآباد(نامہ نگار) احمد نگر مین روڈ پرقبضہ مافیا کے شکنجے مضبوط  ہوگئے،ٹریفک بند رہنا معمول بن چکا ہے ،پیدل گزرنا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔

احمد نگر چٹھہ کے اندرون و بیرونی مین شاہراوں پر دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کے قبضوں کے ساتھ چنگ چی والوں نے راستے کو مکمل بند کرنے کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو مکمل بند کر رکھا ہے ۔ کلاسکے مین روڈ ،احمد نگر اور پٹھانکے روڈ پر ٹریفک بند رہنا معمول ہو چکا ہے جسکی وجہ سے ہیوی ٹریفک کے گزرنے پر کئی گھنٹوں بند رہنا معمول ہو چکا ہے ۔

سکول سے چھٹی کے وقت اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس کا گزرنا محال

سکول سے چھٹی کے وقت اور ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولنس کا گزرنا محال ہو جاتا ہے جبکہ متعدد افراد نے مین روڈ پر سیمنٹ سے پختہ تھڑے بنوا رکھے ہیں ۔پنجاب سرکار کی طرف سے پیرا فورس کا قیام تو کر دیا گیا ہے مگر اس کا دائرہ کار صرف شہروں تک محدود ہے ۔شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ اور وزیر اعلیٰ  پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button