ایم ڈی سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ سید امتیاز علی شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ایم ڈی سندھ انرجی ڈیپارٹمنٹ سید امتیاز علی شاہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ان کی نمازے جنازہ اور تدفین کل بدین میں ادا کی جائے گی۔
محکمہ انرجی سندھ کے مینجنگ ڈاریکٹر انجنيئر سید امتیاز علی شاہ کراچی میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں مرحوم کے چھوٹے بھائی اسسٹنٹ مختیارکار بدین سید منور علی شاہ کے مطابق مرحوم کی نمازے جنازہ اور تدفین آج بدین میں ادا کی جائے گی۔
سید امتیاز علی شاہ وفاقی حکومت کے محکمہ واپڈا اسلام آباد میں انجنيئر پی ٹی سی ایل میں ڈویژن انجنئیر اور اس سے قبل مہران انجنيئرنگ یونیورسٹی میں بحثیت لیکچرار کے خدمات سرانجام دے چکے ہیں اس وقت وہ سندھ کے محکمہ انرجی میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور تعینات تھے۔



