پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ،پرتپاک استقبال

راولپنڈی(jano.pk)سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو رومانیہ کے دورہ پر پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی میزبان چیف آف ائیر اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل  سے ملاقات ہوئی،  دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو رومانیہ ائیر فورس ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ اور رومانیہ کے چیف آف ائیر اسٹاف کی ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور مشترکہ فضائی مشقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 دونوں  افواج کے درمیان آپریشنل تعاون، تربیت اور عملے کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔  خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور عالمی استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  رومانوی  ائیر چیف نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور صنعتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیر چیف کا دورہ پاک رومانیہ عسکری تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button