نجی ائیرلائن کا انوکھا کارنامہ، جہاز میں سیٹوں سے زائد 2 مسافر سوار کر دیئے

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی فلائٹ میں سیٹوں سے زائد دو اضافی مسافر سوار کر دیئے، کپتان طیارے کو واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا ۔

نجی ائیرلائن کے کپتان نے طیارے کے دو اضافی مسافروں کو اتارنے کے بعد طیارے کی روانگی کا اعلان کیا، پرواز کو شام پانچ بجے روانہ ہونا تھی  جسے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس واقعے پر طیارے میں سوار ایک سوستر سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا۔کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کردی ہے جبکہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم  بھی دے دیا۔

مزید خبریں

Back to top button