پتا نہیں کب واپس آؤں گی،علیزے شاہ نے سب کو اُداس کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ کو ایک بار پھر”دورہ”پڑگیا۔اداکارہ علیزے شاہ نے آخر اپنی پوسٹ سے تمام تصاویر کیوں ہٹائیں،کیا واقعے ان کی دماغی حالت درست نہیں؟۔علیزے شاہ کی جانب سے پرانی ساری پوسٹیں ڈیلیٹ کرنے کے بعدایک بار پھر ان کی کی ذہنی صحت پر چرچاہو رہا ہے۔

اداکارہ تصویریں ڈیلیٹ کرنے کے ایک دن بعد ہی منطر عام پر آگئیں اور کھل کر بتادیا۔ انہوں نے تسلیم کرلیا ہے کہ انہوں یہ اقدام ذہنی دباؤ کی وجہ سے اٹھایا ہے۔

اداکارہ نے جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے بعد میں خوش بھی ہوں اور شرمندہ بھی، انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے نہیں جانتی تھیں کہ وہ اپنی زندگی میں کیا کر رہی ہیں۔ خود کو نہیں سمجھتی تھی۔ جو کچھ میں پوسٹ کرتی تھی۔

علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں کب واپس آؤں گی لیکن نہ وہ تصاویر واپس آئیں گی اور نہ وہ علیزے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب علیزے شاہ نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی ہو۔ اس سے قبل ایک ویڈیو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) یعنی صدمے کے بعد پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں، جو انہیں شوبز انڈسٹری کے منفی تجربات کے باعث ہوا۔

مزید خبریں

Back to top button