جنوبی کوریا میں ایک عرصے سے دیرپا جمہوریت موجود ہے، امریکی صدر ٹرمپ

جنوبی کوریا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں،جنوبی کوریا میں ایک عرصے سے دیرپا جمہوریت موجود ہے۔

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کااپیک سی ای اوسمٹ سےخطاب میں کہاجنوبی کوریاکیساتھ 18 ہزارارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانیاں ہوئی ہے،جنوبی کوریا ہم سےبہت سارے ہتھیارخریدتا ہے،امریکا میں سرمایہ کاروں کیلئےپرمٹ کاحصول آسان بنارہے،توانائی اورمعدنیاتی منصوبوں کےلیےاجازت ناموں کےعمل کوآسان بنایا گیا ہے،امریکا میں اب نوکریاں سرکار نہیں، پرائیویٹ کمپنیاں پیدا کرتی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےکہامیرے دوسرےدور کےاختتام تک ممکنہ طورپر 22 کھرب ڈالرکی سرمایہ کاری امریکا آنےکی توقع ہے،فیڈرل ریزروکوسودکی شرح نہیں بڑھانےدیں گے،سیمی کنڈکٹرمینوفیکچرنگ تیزی سےامریکا واپس آرہی ہے،ہم ایک بہت فروغ پاتی جہازسازی کی صنعت قائم کرنےجارہےہیں،امریکہ ترقی کرتا ہےتو ہمارا اتحاد اورانڈو پیسفک ترقی کرتا ہے۔

صدرٹرمپ نےکہاہم دنیا میں امن قائم کررہےہیں،ملائیشیامیں کمبوڈیا اورتھائی لینڈ کےدرمیان امن معاہدہ کروایا،ہم نے تجارت نہ کرنےکی دھمکی دی اوردودن میں امن ہوگیا،بھارت اورپاکستان کا معاملہ ہی دیکھ لیں،پاکستان کےوزیراعظم اورفیلڈ مارشل شاندار لوگ ہیں،پاکستان کےفیلڈ مارشل ایک بہترین جنگجو بھی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button