افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف سرحد پاردہشتگردی نہیں ہونے دینگے،آرمی چیف

راولپنڈی(جانو ڈاٹ پی کے)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاورہ کا دورہ کیا جہاں قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی،فیلڈمارشل نے قبائلی عوام کی سیکیورٹی فورسز کی مسلسل اور غیر مشروط حمایت کو سراہا ۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے بہادر عوام کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔قبائلی عمائدین نے دہشتگردی اور افغان طالبان کیخلاف مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان افغانستان سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف سرحد پاردہشتگردی نہیں ہونے دیں گے، افغانستان کی جانب سےسرحد پار دہشتگردی کے تسلسل کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، افغانستان کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھایا جس کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے، افغان طالبان فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کی حمایت کر رہے ہیں اور ان گروہوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے، پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں سے پاک کر دیا جائے گا۔



