فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کےناپاک اتحاد کا سرکچلا جائے گا، عطاتارڑ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے مذاکرات ناکام ہونے کا ذمہ دار افغان طالبان کو قرار  دیدیا۔

نجی ٹی وی کے پرو گرام میں گفتگو  کرتے ہوئے عطاتارڑ  نےکہا کہ   دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا لکھ کر  نہ دینا منافقت ہے اور  یہ اس بات کی دلیل ہےکہ وہ دہشتگردوں کو  سپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں جواب دے ، افغانستان کو  اس پراکسی وار میں بھی شکست دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  افغانستان کا روایتی جنگ میں پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں، پاکستان چار گنا بڑے دشمن کو  دھول چٹا چکا ہے، فتنہ الخوارج اور  فتنہ الہندوستان کےناپاک اتحاد کا سرکچلا جائے گا۔

عطاتارڑ  نے کہا کہ سفارتی اُمید ہمیشہ رہے گی لیکن اگر افغانستان نے خود حملہ کیا یا اُس کی سرزمین استعمال ہوئی تو  اُس کا منہ توڑ  جواب دیا جائے گا۔ پاک افغان سرحد پر  فیصلہ چند دن میں کرلیا جائے گا، فی الحال سرحد بند رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button