انوار الحق حکومت کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ہوگیا،ذرائع کا دعویٰ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں انوار الحق حکومت کے خاتمے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ جبکہ اگلے وزیر اعظم اور سپیکر اسمبلی کے ناموں کا بھی علان کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی پارلیمانی گروپ کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا تھا جس میں بلاول بھٹو اور فریال تالپور بھی شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری وزارت اعظمیٰ سمیت دیگر امور کا اعلان خود کریں گے۔



