بدین:سرکاری گرلز سکول پر قبضہ مافیا نے تعمیرات شروع کردیں

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن /نمائندہ جانوڈاٹ پی کے)کینٹ روڈ بدین کے محلہ صدیق کمبار میں قائم گورنمنٹ سرکاری گرلز سکول پر قبضہ مافیا نے غیر قانونی تعمیرات کا کام شروع کر دیا ۔بدین شہر کے کینٹ روڈ بدین پر واقع محلہ صدیق کمبار میں قائم گورنمنٹ سرکاری گرلز سکول پر قبضہ مافیا کے کارندوں نے غیر قانونی تعمیرات کا کام شروع کر رکھا ہے ، قبضہ مافیا نے اسکول کے کلاس رومز اور ویرانڈے کے سامنے دیوار بنا کر بچوں کی اسمبلی کے احاطہ پر قبضہ کرنے کے بعد مزید تعمیراتی کام تیزی سے جاری رکھا ہوا ہے ۔ اہل محلہ کے مطابق اسکول میں دو سو سے زائد بچیاں زیر تعلیم ہیں ،تعلیم دشمن قبضہ مافیا نے گزشتہ کئی روز سے سکول کے اسمبلی گراؤنڈ پر تعمیراتی کام شروع کر رکھا ہے ۔شہریوں کے مطابق اس سے قبل بھی قبضہ مافیا نے اسکول پر قبضہ کی کو شش کی تھی ۔شہریوں کے احتجاج اور شکایات پر سابق اسٹنٹ کمشنر بدین رابعہ سید اور شفیق الرحمان اریسر نے اس وقت کے ڈپٹی کمشنر بدین آغا شاہنواز خان کے نوٹس اور ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کا کام بند کروا دیا تھا ۔

مزید خبریں

Back to top button