زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا؟غریب کی بیٹی بازیاب نہ ہو سکی

بدین (رپورٹ :مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے) زمین کھاگئی یا آسمان نگل گیا؟5روز گزر گئے لیکن غریب کی بیٹی بازیاب نہ ہو سکی۔ متاثرہ خاندان کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ بدین کے نواحی علاقے نندو شہر کے قریب گاؤں محمد سومار پنہور میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر نوجوان لڑکی نوابزادی پنہور کو اغوا کر لیا ۔5 دن گزر جانے کے باوجود لڑکی کو بازیاب نہیں کرایا جا سکاہے  جس پر ورثا نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد ورثہ حاجی سومار پنہور عبداللہ پنہور محمد علی پنهور اور لڑکی کی والدہ آمنت پنہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ21 اکتوبر2025 کوصبح9بجے ملزم غلام قادر پنہور  فداحسین پنہور، منصور علی پنہور اور دیگر ساتھیوں نے ہماری بیٹی نوابزادی پنہور کو زبردستی گھر سے اغوا  کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ اغوا کے واقعے کی رپورٹ نندو تھانے میں درج کرائی گئی ہے مگر پولیس نے تاحال نہ تو ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور نہ ہی لڑکی کو بازیاب کرایا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی غفلت کے باعث ملزمان نے لڑکی کو غائب کر دیا ہے اور ہمیں خدشہ ہے کے وہ لڑکی کو قتل کردینگے ۔لڑکی کی والدہ اور ورثہ نے آئی جی سندھ ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور نواب زادی پنہور کو بازیاب کرایا جائے–

مزید خبریں

Back to top button