بدین:دھان کی خرید قیمت میں کمی اور نمی کے بہانے وزن میں کٹوتی کیخلاف کسانوں کی احتجاجی ریلی

بدين(رپورٹ مرتضیٰ ميمن)دھان کی خرید قیمت میں کمی اور نمی کے بہانے وزن میں کٹوتی اور فی چالیس کلو کی بجائے اکتالیس کلو مقرر کرنے کے خلاف  آبادگار ايکشن کميٹی کی اپیل پرگولاڙچی کھورواہ کڑيو گہنور ترائی اور  احمد راجو سميت تحصیل کے  مختلف دیہاتوں سے ہزاروں کسانوں آ باد گاروں اور مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں نے احمد راجو روڈ سے  ایک احتجاجی ریلی   ایس یو پی کے مرکزی رہنما امير آزاد پنہور جی ڈے سے کے محمد حسن شاهانی جاکھرو نوحانی کے یو آئی کے مولانا فتح محمد مہيري ابو نوحانی و دیگر کی قیادت میں نکال کر  مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے  شہيد فاضل راہو چوک پہنچ کر دھرنا دیا دھرنے سے ان رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کے بدین ضلع سمیت زیرین سندھ میں پیپلز پارٹی کے حکومتی صوبائی وزیر کا بزنس پارٹنر صوبائی مشیر کے والد سیٹھ کشو مل کے آ شیر واد  سے رائیس ملز مالکان اور دھان کے تاجروں نے دھان کی فی من قیمت میں کمی اور نمی کے  بہانے فی من پر پانچ کلو کٹوتی من میں چالیس کلو سے بڑھاکر اکتالیس کردیا گیا ہے آباد گار رہنماؤں نے کہا کے سیٹھ کشو مل چاول ایکسپورٹ کمپنی کا مالک ہے جس میں صوبائی وزیر اس کا پارٹنر ہے اور یہ ہی وجہ ہے کے سندھ حکومت اور بدین ضلع کی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہونے کہا سندھ حکومت کے صوبائی وزیر اور ایک مشیر کا باپ بدین سمیت زیریں سندھ کے کسانوں اور آ باد گاروں کا معاشی قتل میں ملوث ہیں  انہونے مطالبہ کیا ہے کے حکومت آباد گاروں اور کسانوں  معاشی دھشت گردی بند کرائی جائے اور دھان کی خرید قیمت آ باد گاروں کی مشاورت سے مقرر کی جائے اور ناجائز کٹوتی کے خلاف کارروائی کی جائے اور آبادگارں کسانوں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے دھرنے میں سياسی سماجی اور مذہبی رہنماؤں سميت بڑی تعداد میں عوام نے  شرکت کی۔

مزید خبریں

Back to top button